دنیا
20 فروری ، 2015

اسپین: 15تارکین وطن کی ہلاکتیں،16سول گارڈز کی طلبی

اسپین: 15تارکین وطن کی ہلاکتیں،16سول گارڈز کی طلبی

بارسلونا........شفقت علی رضا........اسپین کے شہر ’’سیوتا‘‘کی عدالت کے جج نے 15غیر قانونی تارکین وطن کی ہلاکتوں کے کیس کی تحقیقات کے ضمن میں 16سول گارڈز 3مارچ کوطلب کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال 6فروری کو 15 غیر قانونی تارک وطن سمند ر میں ڈوب کر ہلاک ہو ئے تھے جو مراکش سے اسپین کی حدود میں تیر کر داخل ہو رہے تھے اور ان کو دیکھ کر سول گارڈز نے ربڑ کی گولیاں چلادیں جس سے 15تارکین وطن سمند ر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ اسپین میں داخلے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد سینکڑوں میں تھی۔ طلب کئے گئے تمام گارڈز پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر ڈوبنے والے امیگرنٹس پر گولیاں برسائیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ا سپین کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ سول گارڈز نے اسپین کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن پر ربڑ اور دھویں کے گولے برسائے تھے۔ یادرہے کہ ا سپین کی حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے گارڈز نے کوئی ایسی کارروائی نہیں کی جو امیگرنٹس کی ہلاکت کا باعث بنی ہو مگر بعدازاں ویڈیو فوٹیج نے ڈوب کر ہلاک ہونے والے تارکین وطن کے حقائق کو نمایاں کر دیاتھاجس پر سیوتا شہر کی عدالت نے ان گارڈز کو طلب کر لیاہے جو اس سانحہ کے وقت سمندری حدود کی حفاظت پر تعینات تھے اور ان کی جانب سے ربڑ کی گولیاں ہلاکتوں کا باعث بنی تھیں ۔

مزید خبریں :