کھیل
20 فروری ، 2015

نیشنل بینک شوٹنگ بال ایونٹ سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،اقبال قاسم

کراچی........شکیل یامین کانگا......نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اقبال قاسم نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ علاقائی کھیلوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اس سے شوٹنگ بال کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور سندھ کے اس مشہور کھیل کی بھر پور پذیرائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے کیا جس نے اقبال قاسم اور نیشنل بینک کا ٹورنامنٹ اسپانسر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اقبال قاسم نے کہا کہ نیشنل بینک جو کہ قومی بینک ہے اور ہر چھوٹے بڑے کھیل کو صرف اس نے اسپانسر کر دیا ہے تاکہ ملک کے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آئیں اور ملک میں کھیلوں کا معیار بلند ہو اور دنیا میں پاکستان کی پہچان کھیلوں سے محبت کرنے والوں ملک کی ہو۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے وفد کو ہدایت کی کہ وہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں۔ امپائرنگ کا معیار بلند ہو اور شوٹنگ بال کورٹ پر ہر قسم کے انتظامات ہوں۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد اجمل خان نے تفصیل کے ساتھ اقبال قاسم کو ٹورنامنٹ کے متعلق بتایا اور کہا کہ 21فروری ہفتہ شام 5بجے ٹورنامنٹ کا افتتاح غازی شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی نمبر1 پر نیشنل بینک سی ایس آر کے منیجر کرسٹوفرڈیلیما کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں کراچی کی ممتاز معروف ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عارف ایڈووکیٹ بھی ٹورنامنٹ کے تمام میچز دن اور رات میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :