پاکستان
23 فروری ، 2015

لاہور: سوٹ کیس سے ملی لاش کی سی سی فوٹیج جیو نیوز کو مل گئی

لاہور: سوٹ کیس سے ملی لاش کی سی سی فوٹیج جیو نیوز کو مل گئی

لاہور .....لاہور میں ڈیڑھ ماہ قبل ایک نجی بس اسٹینڈ پر سوٹ کیس میں بند کرکےلائی گئی لاش کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے ۔ لاش کو لانے والی خاتون اور مرد دونوں تاحال مفرور ہیں،یہ لاش پنجاب یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی تھی۔لاہور کے شیرا کوٹ کے علاقے میں 13جنوری کو بس اسٹینڈ پر ایک سوٹ کیس سے ملنے والی لاش22 سالہ اریبہ کی تھی ۔جیو نیوز کو حاصل ہونے والی فوٹیج میں ، دیکھا جا سکتا ہے کہ چادر اوڑھے طوبیٰ نامی خاتون ایک نامعلوم شخص کے ساتھ بس اسٹینڈ پر آتی ہے اور سیالکوٹ جانے کے لیے دو ٹکٹ لیتی ہے اور ساتھ ہی اپنے سامان کے طور پر سرخ رنگ کے بیگ کو بھی بک کرادیتی ہے۔ کچھ دیر بعد طوبیٰ اس شخص کے ساتھ بس سے اتر جاتی ہے اور دونوں غائب ہوجاتے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس لا وارث بیگ کو کھولتی ہے تو اس میں ایک نوجوان لڑکی کی لاش ملتی ہے۔ جس کی شناخت اریبہ کے نام سے ہوئی اس کے قتل کا مقدمہ تھانہ شیرا کورٹ میں درج کرلیا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق طوبیٰ اور اس کا ساتھی ابھی تک فرارہیں۔ تاہم انکی گرفتاری کے لیے کاروائی جاری ہے۔

مزید خبریں :