پاکستان
23 فروری ، 2015

بھگوان داس کے انتقال پرصدر ،وزیراعظم اور سیاسی قیادت کا اظہار افسوس

بھگوان داس کے انتقال پرصدر ،وزیراعظم اور سیاسی قیادت کا اظہار افسوس

اسلام آباد ...... 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار پر نظر بند رہنے والے رانا بھگوان داس کے انتقال پر صدر، وزیر اعظم سمیت سیاسی قیادت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےخدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان ڈاس کے انتقال پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سمیت کئی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ رانا بھگوان داس کی عدلیہ کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے رانا بھگوان داس کے انتقال پراظہارافسوس کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےبھی رانا بھگوان داس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ رانا بھگوان داس نے انصاف کی فراہمی کے لیے گراں قدرخدمات انجام دیں۔سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کے انتقال پراظہارافسوس کیا۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق اورلیاقت بلوچ نے بھی رانا بھگوان داس کے انتقال پر غم و دکھ کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :