23 فروری ، 2015
میہڑ......سندھ کے شہر میہڑ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ڈی ایس پی میہڑ غلام احمد چنہ کے مطابق پولیس پارٹی گشت پر تھی اس دوران بائی پاس روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش کی۔ اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ شہید اہلکار کی لاش میہڑ اسپتال منتقل کی گئی ہے۔