23 فروری ، 2015
رحیم یارخان......رحیم یارخان میں گرلز ہاسٹل کے گراؤنڈ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق نوجوان لڑکی کی لاش رحیم یارخان میں شیخ زید میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل گراؤنڈ سے ملی ہے۔ لاش کو شناخت کیلئے شیخ زید اسپتال کے سردخانے منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشان نہیں ہیں، ہلاکت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔