کاروبار
23 فروری ، 2015

کراچی :ہول سیل مارکیٹ میں چینی 49روپے کلو ہوگئی

کراچی :ہول سیل مارکیٹ میں چینی 49روپے کلو ہوگئی

کراچی .....کراچی ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت پر 50 پیسے کی کمی ہوگئی ،جس کے بعد فی کلو چینی 49 روپے کی ہوگئی۔ ہول سیل ذرائع کے مطابق چینی کے رسد میں بہتر کے سبب اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 50 پیسے کمی سے 49 روپے کلو ہوگئی ہے۔ہولسیل سطح پر چینی کی فی کلو قیمت پر کمی کے سبب ریٹیل سطح پر چینی سستی ہوکر 52 روپے کلو ہوگئی ہے جو کہ کچھ روز قبل تک 53 سے 54 روپے کلو میں فروخت ہورہی تھی ۔

مزید خبریں :