پاکستان
23 فروری ، 2015

فیصل آباد: فیکٹری سے زہریلے پانی کے اخراج پر شہریوں کا احتجاج

فیصل آباد: فیکٹری سے زہریلے پانی کے اخراج پر شہریوں کا احتجاج

فیصل آباد .....فیصل آبادمیں فیکٹری سے زہریلے پانی کے اخراج کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور فیصل آبادلاہورروڈ بلاک کردیاجس سے 2گھنٹے تک ٹریفک معطل رہا۔ نواحی علاقے گھسیٹ پورہ کے مکینوں نے ٹیکسٹائل مل کا گھیراؤ کیااور فیصل آبادسے لاہور جانے والی سڑک کو بند رکھا، جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل مل سے کیمیکل زدہ پانی کا اخراج ہورہاہےاور یہ پانی گلی محلوں تک آ گیا ہے جس سے مکانوں کی بنیادیں کمزورہورہی ہیں اوربیماریاں پھیل رہی ہیں۔

مزید خبریں :