02 مئی ، 2012
اسلام آباد… متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم کو سرائیکی صوبہ کی قرارداد آج ہی قومی اسمبلی میں لانے کی تجویز دی ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ وفد نے کہاکہ ایم کیوایم وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کرتی رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے کہاکہ نئے صوبوں کے معاملے پراتفاق رائے سے حکمت عملی بنائی جائے،، وزیراعظم نے ایم کیوایم کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور نئے صوبوں سے متعلق تجاویز پر غورکی یقین دہانی کرائی۔