Time 29 اپریل ، 2025
پاکستان

اسلام آباد: اربوں روپےکی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسرگرفتار

اسلام آباد: اربوں روپےکی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسرگرفتار
فوٹو: فائل

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد  نے کارروائی کرتے ہوئے  بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار  سی ڈی اے افسران اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث ہیں۔ ملزمان سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر تھے۔ ملزمان کو ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پرگرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق  ملزمان نے مجموعی طور  پر 43 پلاٹ غیرقانونی طورپر الاٹ کیے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپےکا نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :