پاکستان
02 مئی ، 2012

شدید دباوٴ کے باوجود پاکستان نیٹو سپلائی کھولنے پر تیار نہیں،پنٹاگون

شدید دباوٴ کے باوجود پاکستان نیٹو سپلائی کھولنے پر تیار نہیں،پنٹاگون

واشنگٹن… امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں نیٹو سپلائی روٹس کی بندش افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے عمل کو نقصان پہنچائے گی۔ پینٹاگون کی طرف سے کانگریس کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیٹو سپلائی روٹس کی بندش کے سبب پاکستان میں ہزاروں ٹن فوجی آلات پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اتحادی اور افغان فوج کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ پاکستان امریکا کے شدید دباوٴ کے باوجود نیٹو سپلائی روٹ کھولنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اس صورت حال کی وجہ سے افغان فورسز کو فوجی آلات خصوصاً گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔ پینٹا گون کے مطابق سپلائی روٹس کی بندش اسٹریٹجک تشویش کا معاملہ ہے جو آئندہ تین برسوں کے دوران افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے عمل کو بھی نمایاں طور پر متاثر کرے گی۔

مزید خبریں :