25 فروری ، 2015
مہمند ایجنسی......مہمند ایجنسی کی تحصیل علیم زئی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق علیم زئی کے علاقے خواجہ وسط میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔ملبے تلے 2 بھائی دب گئے ۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاررائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ملبے سے نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔