25 جنوری ، 2012
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے،پاکستانی عوام کو اس کی دوستی پر ناز ہے۔ انہوں نے یہ بات چین کے سفیر مسٹر لیوجیان سے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات میں کہی،دونوں نے باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور ماس ٹرانزٹ،ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں کا تعاون خوش آئند ہے، ماس ٹرانزٹ کے منصوبے دیگر بڑے شہروں میں بھی شروع کیے جائیں گے،چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔