پاکستان
02 مئی ، 2012

لیاری میں پی پی رہنما رفیق انجینئر کے گھر پر حملہ، سامان کو آگ لگادی گئی

لیاری میں پی پی رہنما رفیق انجینئر کے گھر پر حملہ، سامان کو آگ لگادی گئی

کراچی … لیاری کالج کے قریب نامعلوم افراد نے پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی رفیق انجینئر کے گھر پر حملہ کردیا اور سامان کو آگ لگادی۔لیاری کے علاقے میں فائرنگ اور راکٹو حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ لیاری کالج کے قریب نامعلوم افراد نے رکن سندھ اسمبلی رفیق انجینئر کے گھر پر حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رفیق انجینئر کے گھر سے سامان باہر نکال کر آگ بھی لگادی۔

مزید خبریں :