پاکستان
27 فروری ، 2015

علی حیدرزیدی کی شہادت پرالطاف حسین کا اظہار تعزیت

 علی حیدرزیدی کی شہادت پرالطاف حسین کا اظہار تعزیت

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے ہمدرد د علی حیدرزیدی ولد مسکین کی شہادت اور اورنگی ٹاؤن یونٹ 131 کے کارکن محمد سلیم اصغرولد محمد علی کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انھوں نے علی حیدرشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے،انھوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کارکن محمد سلیم اصغرکی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔دریں اثنا الطاف حسین نے سندھ کے معروف گلوکار صادق فقیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)

مزید خبریں :