27 فروری ، 2015
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ہفتہ 28فروری کی سہ پہر لال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 28ویں سالانہ لیبر کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ کنونشن کے اجتماع اور الطاف حسین کے خطاب کے حوالے سے کراچی سمیت اندرون سندھ اور ملک کے مختلف حصوں سے کراچی آنیوالے نجی اور سرکاری اداروں کے محنت کشوں میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی جانب سے الطاف حسین کی رہائشگاہ، نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد ، ایم پی اے ہاسٹل ، مکا چوک ، جناح گرائونڈ سمیت اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں او ر ایم کیوایم کے پرچموں سے سجایا گیا ہے جبکہ لیبر ڈویژن کے مختلف یونٹوں کی جانب سے الطا ف حسین کی خوبصورت تصاویر پر مشتمل بڑی پینا فلیکس اسکرینیں بھی شہر کی اہم شاہراہوں پر لگائی گئی ہیں ۔لیبر ڈویژن کی جانب سے لال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میں سالانہ لیبر کنونشن کے انتظامات اور تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔