پاکستان
01 مارچ ، 2015

تلہ گنگ: مسافر کوچ اور کارمیں تصادم ،چار افراد جاں بحق

 تلہ گنگ: مسافر کوچ اور کارمیں تصادم ،چار افراد جاں بحق

تلہ گنگ ..........تلہ گنگ میانوالی روڈ پر مسافر کوچ اور کارمیں تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاوا سے تلہ گنگ آنے والی مسافر بس تھانہ ٹمن کی حدود میں نیاز چوکی کے قریب پھسلن کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ زخمی اور جاں بحق افراد کی میتوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تلہ گنگ منتقل کردیا گیاہے ۔

مزید خبریں :