پاکستان
01 مارچ ، 2015

بھارت سےمذاکرات جب بھی ہوں، ایجنڈاکشمیرہی ہوگا،سرتاج عزیز

بھارت سےمذاکرات جب بھی ہوں، ایجنڈاکشمیرہی ہوگا،سرتاج عزیز

لاہور......مشیر خارجہ سرتاج عزیزکا کہناہےکہ خارجہ اورسیکیورٹی پالیسی پر سویلینز اورفوج ہم آہنگ ہیں،افغانستان کےساتھ الزامات کا دور گزرگیا،اب دوطرفہ تعاون چل رہاہے،بھارت کے ساتھ مذاکرات جب بھی ہوں گے، ایجنڈاکشمیرہی ہوگا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیزلاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نےکہاکہ اچھے،بُرے طالبان کی اب کوئی تمیزنہیں،افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف اورپاکستان اپنی سرزمین افغانستان کےخلاف استعمال نہیں ہونےدےگا۔ سرتاج عزیزکاکہناتھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات چاہتاہے۔بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیںتاہم اپنی دفاعی ضروریات پوری کرتے رہیں گے۔مشیرخارجہ نےمزیدکہاکہ خارجہ اورسیکیورٹی پالیسی میں سویلینز اورفوج ہم آہنگ ہیں۔

مزید خبریں :