پاکستان
01 مارچ ، 2015

کراچی میں پیر تک سردی کی شدت برقرار رہے گی ،محکمہ موسمیات

کراچی میں پیر تک سردی کی شدت برقرار رہے گی ،محکمہ موسمیات

کراچی.......کراچی میں جمعے کی شب ہونے والی تھوڑی سی بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی لہراکرآگئیں اورایک بارپھرسردی نے ڈیرے ڈال لیے ۔ لوگ مارچ میں گرم کپڑے نکالنے پر مجبور ہو گئے ہیں،ہفتے کی شام کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ شہر بھر میں فوار کے ساتھی انتہائی ٹھنڈی ہوائی چلتی رہیں۔دریں اثنا اتوار کو کراچی والوں نے سردی اور گرین شرٹس کی فتح کو ایک ساتھ انجوائے کیا۔جمعے کی شب بارش تو تھوڑی دیر برس کر تھم گئی مگر اپنے ساتھ لائی سرد ہوائیں چھوڑگئی۔ آج بھی دن بھر کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں اورشہری سویٹرز،جیکٹیں اورشالیں پہننے پر مجبور ہو گئے۔ ساتھ ہی شہریوں نے موسم بہار کی آمد پرالوداعی سرد موسم سے خوب لطف اٹھایا،فیملیوں اوریاردوستوں نے ٹھنڈی ہوا اور خنک موسم کا مزہ دوبالا کرنے کیلیے ہوٹلوں اور ریستورانوں کا رُخ کیا، کچھ منچلے پارکوں میں جا پہنچے۔ ایسے میں زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی سنسنی خِیز مقابلے کے بعد فتح نے ہوٹلوں میں میچ دیکھنےوالے شائقین کرکٹ کی موج مستیوں کو اوررنگین بنا دیا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں پیر تک سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :