01 مارچ ، 2015
سبی.......ضلع سبی کے علاقے لہڑی میں مسلح افراد کی ایف سی کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے ۔جبکہ جوابی فائرنگ سے دو مسلح افراد ہلاک ہوگئے، ایف سی نے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ایف سی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق سبی کے علاقے لہڑی میں ایف سی کی جوان گشت پر تھے کہ وہاں چھپے ہوئے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ایف سی کے چار اہلکار زخمی ہوگئے ،ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور مارے گئے ۔واقعہ کے بعد ایف سی کی مزید نفری طلب کر کے سرچ آپریشن کیا گیا جس میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔