پاکستان
02 مارچ ، 2015

حافظ آباد: آئل ٹینکر الٹنے سے 40ہزار لیٹر تیل بہہ گیا

حافظ آباد: آئل ٹینکر الٹنے سے 40ہزار لیٹر تیل بہہ گیا

حافظ آباد ......حافظ آباد میں گہرے گڑھے کے باعث آئل ٹینکر الٹنے سے 40 ہزار لیٹر تیل بہہ گیا۔سیکڑوں شہری ڈرموں اور بوتلوں میں تیل اٹھانے پہنچ گئے ۔ حادثہ گوجرانوالہ روڈ پر پیش آیا،سڑک پر تیل بہتا دیکھ کر بڑی تعداد میں شہری تیل لینے پہنچ گئے اور بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی بوتلوں، بالٹیوں اور گیلن میں تیل اکٹھا کرتے رہے۔حافظ آباد کے جنرل بس اسٹینڈ سے جناح چوک بائی پاس تک 2 کلو میٹر سڑک سات ماہ سے زیر تعمیر ہے۔

مزید خبریں :