پاکستان
02 مارچ ، 2015

آصف زرداری سے ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کی،عمران خان

 آصف  زرداری سے ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کی،عمران خان

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کی۔عمران خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے آصف زرداری سےسینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے سے متعلق گفتگو کی ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013کے انتخابات میں دھاندلی کے بعد سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت داغدار ہورہی ہے ، پی ٹی آئی نے انتخابات میں شفافیت لانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اسی لیے ن لیگ کی حکومت رضا مند ہوئی تو سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کا مطالبہ کیا اورآل پارٹیز کانفرنس میں نمائندے بھیجے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ن لیگ کی حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آرہی ، پیپلزپارٹی اوپن بیلٹنگ کی اس لیے مخالفت کررہی ہے کیونکہ وہ جے یوآئی کے ساتھ ملکر ووٹوں کی خریدوفروخت میں ملوث ہے۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں کسی صورت بھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حمایت نہیں کریگی۔

مزید خبریں :