02 مارچ ، 2015
پشاور ......پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں کل بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔ تاہم پشاورمیں آج شام تک بارش کا سلسلہ رک جائیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورکے علاوہ خیبرپختونخوا کے قریبا تمام اضلاع میں گزشتہ دوروز سے موسلا دھار بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پشاور کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔