02 مارچ ، 2015
گوادر .......پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 45 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ گوادر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 45 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار کئے جانے والے افراد میں 20 افغانی باشندے بھی شامل ہیں۔پکڑے جانے والے افراد سے کوسٹ گارڈ کا عملہ مزید تفتیش کررہا ہے۔