02 مارچ ، 2015
لاہور.......لاہور کے علاقے سگیاں پل میں ضلعی ٹیم نے چھاپہ مار کر ایک مسافر بس سے ساڑھے 7 سو کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد کر لیا ۔ضلعی انتظامیہ اورلائیواسٹاک کی مشترکہ ٹیم نے اطلاع پر سگیاں پل پرناکہ لگارکھا تھا ۔ ایک مسافر بس کو روک کر تلاشی لی تو اس سے ساڑھے 7 سو کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد ہوا .یہ گوشت ایک شخص افضل چشتیاں سےلاہور لا رہا تھا۔چھاپہ مار ٹیم نے ملزم کو شیرا کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا ۔ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ بڑی مقدار میں مضرصحت گوشت لاہور لایا جارہا ہے جسے مختلف ہوٹلوں کو سپلائی کرنا تھا۔