03 مئی ، 2012
واشنگٹن ... امریکی رکن کانگریس ڈانا روہرا بیکرنے وزیراعظم گیلانی کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ ارکان کانگریس پر یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے۔ ڈانا روہرا بیکر نے خط میں کہاکہ امریکی امداد بھی پاکستان کی ناکام ریاست کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتی۔ انھوں نے لکھا ہے کہ پاکستان نے اپنے لوگوں کو حق خودارادیت نہ دیا تو اس کا مستقبل تاریک ریگا۔ بیکرنے الزام لگایا کہ بلوچستان کے عوام کیلیے دی گئی امریکی امداد ان پر خرچ نہیں کی گئی۔پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وہ رقم دہشت گردوں کی مدد اورہتھیاروں پر خرچ کی۔