پاکستان
02 مارچ ، 2015

وہاب عباسی کو معطل کرنے اور شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

 وہاب عباسی کو معطل کرنے اور شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

کراچی......سید محمد عسکری /اسٹاف رپوٹر....... کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ڈائریکٹر اسکول کراچی عبدالوہاب عباسی کو معطل کرنے اور انھیں شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سمری ارسال کردی گئی ہے۔ سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو کے کوآرڈ ی نیٹر اعجاز جونیجو نے جنگ کو بتایا عبدالوہاب عباسی کو معطل کرنے اور ان کے خلاف ملازمت سے برطرفی کے آرڈیننس کے خلاف کارروائی کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی ہے، جب کہ یو ایس ایڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر تمیز الدین کھیڑو کو نیا ڈائیریکٹر اسکول مقرر کیا جا رہا ہے۔سکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے اس کی تصدیق کی ، او کہا کہ محکمہ تعلیم میں کسی بھی صورت میں کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ لہذا کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ڈائریکٹر اسکول کراچی عبدالوہاب عباسی کو معطل کرنے اور شوکاز نوٹس دینے کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی جا چکی ہے۔ انھوں نے کہا تعلیم کی بہتری اور سرکاری اسکولوں کی حالت زار درست کرنے کے لئے ڈی ایم جی گروپ کےتمیز الدین کھیڑو کو نیا ڈائیریکٹر اسکول کراچی مقرر کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی ہے فی الحال کراچی میں ایک ہی ڈائریکٹر اسکول مقرر کیا جا رہا ہے ہم اچھے افسران کی تلاش میں ہیں۔ جیسے ہی دو اچھے افسر مل گئے کراچی میں دو ڈائریکٹر اسکولز مقرر کر دئے جائیں گے، تب تک تمیز الدین کھیڑو ہی ڈائیریکٹر اسکول پرائمری اور سیکنڈری وہائر سیکنڈری اسکول ہوں گے۔

مزید خبریں :