03 مئی ، 2012
کراچی ... جسقم کے مرحوم رہنما بشیر قریشی کے 15 سالہ بیٹے قو سین قریشی نے زہریلی دوا پی لی ہے۔ ترجمان جسقم الہٰی بخش کے مطابق قوسین قریشی جذباتی نوجوان ہے اپنے والد سے بہت لگاوٴ رکھتا ہے انہوں نے بتایا کہ قوسین نے دوا یہ کہہ کر پی کے میں اپنے والد کے پاس جارہا ہوں۔تاہم قوسین کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اب قوسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔