03 مئی ، 2012
کوہستان ... کوہستان میں مسافر بس کھائی میں جاگری۔حادثے میں تیرہ افراد جاں بحق اور بائیس زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی کہ کوہستان کے علاقے کمیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔۔حادثے کے نتیجے میں تیرہ افراد موقع پر جاں بحق اور بائیس زخمی ہوگئے۔پولیس اور مقامی افراد نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا۔