03 مئی ، 2012
پٹن… کوہستان میں مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونیو الوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ مرنے والوں میں دو خواتین اور دو سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ رات تین بجے کے قریب پیش آیا جب راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس کوہستان کے علاقے کمیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جو اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے۔پولیس اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم سامان نہ ہونے اور اور اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمی ہونے والے اکیس افراد کو مقامی بنیادی مرکز صحت لے جایا گیا جہاں سے چھ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایبٹ آباد منتقل کردیاگیا۔