03 مئی ، 2012
لاہور… لاہورکے علاقے شمالی کینٹ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر زخمی ہونے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق آفیسر کالونی شمالی کینٹ کے ایک گھرمیں ڈاکو کھس گئے جنہوں نے زیورات چھیننے کے دوران مزاحمت پر 60 سالہ خاتون ہنزہ کو گولی مار دی،خاتون کوتشویش ناک حالت میں سروسزاسپتال میں داخل کرایا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔