03 مئی ، 2012
پشاور… پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کینٹ کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کمانڈر کو گرفتار کیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور کینٹ میں کاروائی کرکے کالعدم لشکراسلام کے کمانڈر حسین عرف حمزہ کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کمانڈر دھماکے اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب ہے۔