04 مارچ ، 2015
پشاور...... شیر علی خان...... ڈی آئی جی موٹرویز زبیر ہاشمینے امہ چلڈرن اکیڈمی کا دورہ کیا۔خیبر پختو نخوا کے یتیم بچوں کے بڑے ادارے امہ چلڈرن اکیڈمی کے دورے کے موقع پر ڈی آٗی جی موٹر ویز نارتھ زون زبیر ہاشمیکے ہمراہ ایس ایس پی موٹر ویز نارتھ زون شہریار خان بھی موجود تھے ۔ امہ ویلفئیر ٹرسٹ کے صاحبزادہ سید عمران اور انجنئیر ڈاکٹر صدیق خٹک نے انکا خیرمقدم کیا ۔اس موقع پر مہمانوں کو امہ چلڈرن اکیڈمی میں یتیموں کو دی جانے والی سہولتوں کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دے دی گئی جبکہ اس موقع پر بتایا گیا کہ امہ چلڈرن اکیڈمی میں سال 2007سے لیکر اب تک پورے پاکستان سے 700یتیم بچے مفت اور معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مہمانوںنے اکیڈمی کے مختلف سیکشن میڈیکل ،لائبری ،لیبارٹری اور کھانے کے میس کا بھی خصوصی معائنہ کیا ۔ڈی آئی جی موٹرویز اور دیگر مہمانوں نے اس موقع پر امہ و یلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والی امہ چلڈرن اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امہ ویلفئر ٹرسٹ معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ یتیم بچوںکی اچھی پرورش بھی کر رہا ہے جس سے معاشرے میں ان یتیم بچوں کو بہتر مقام حاصل ہو گا۔