10 مارچ ، 2025
جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں ٹرین کی پٹریوں پر سوتا ہوا شخص ٹرین کی زد میں آنے کے باوجود معجزاتی طور پر بچ گیا۔
یہ حیران کن واقعہ جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں پیش آیا جہاں اسٹیشن کے مقامی اہلکار نے بتایا کہ پٹری پر موجود شخص نشے میں دھت تھا جس کے باعث اسے ٹرین کے آنے کا احساس نہیں ہوا اور وہ ٹرین کی زد میں آگیا لیکن وہ معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔
سوشل میڈیا پر اس شخص کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں متاثرہ شخص کو ٹرین کی پٹریوں پر سوتے اور پھر ٹرین کو اس شخص کے قریب آتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن بعد ازاں ٹرین رک جانے پر یہ شخص زندہ سلامت بیٹھ گیا۔
مقامی اہلکار کے مطابق متاثرہ شخص کو انتہائی معمولی زخم آئے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔