04 مارچ ، 2015
اسلام آباد.......... وفاقی دارالحکومت اورکنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ سپریم کورٹ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق جواب داخل کرنے کی مہلت ختم ہونے کے بعدکیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہکنٹونمنٹ بورڈ میں 16 مئی کو پولنگ کرائی جائیگی، پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیاں ختم کردی گئی تھیں، الیکشن کمیشن کونئی حلقہ بندیاں کرناہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ذمے داری پوری کیوں نہیں کی؟ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 3 مرحلوںمیںکرائے جائینگے،پولنگ کا پہلا مرحلہ 16 جنوری 2016 کو پنجاب اور سندھ میں ہوگا، سندھ اور پنجاب میں دوسرا مرحلہ 20 فروری 2016 کو ہو گا، تیسرےمرحلے کی پولنگ 26 مارچ 2016 کو ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابی فہرستیں 2013 کے مطابق ہیں۔ اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 7 جون 2015 میں ہوگی،انتخابی فہرستوں کی تیاری کےلیے 45 دن درکار ہوں گے۔