04 مارچ ، 2015
اسلام آباد ........نیپرا نے دسمبر 2014کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی صارفین کو 3روپے 24پیسے فی یونٹ ریلیف دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، نیپرا کی طرف سے دسمبر کی ماہانہ فیول ایدجسٹمنٹ کے فیصلے اور نوٹی فکیشن میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مارچ کیلئے بجلی بلوں میں صارفین کو 3روپے24روپے فی یونٹ کا یہ ریلیف منتقل کر دیا جائے ، کے الیکٹرک ، لائف لائن صارفین کے سوا ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو یہ ریلیف ملے گا ، نیپرا نے 17فروری کو عوامی سماعت میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر فی یونٹ3روپے 24پیسے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی تھی جس کا اب باضابطہ فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔