05 مارچ ، 2015
کراچی ........ یونیورسل براڈ بینڈ ایک حقیقی ہدف ہے جس کو ترقی پذیر دنیا میںبہتر، ڈیجیٹل سماجی اور مالیاتی شمولیت کے ذریعے فروغ دیاجاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار اتصالات کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، احمد جلفار نے کیا۔وہ بار سلونا میں جاری 2015 موبائل ورلڈ کانگریس کی پریمیئر تقریب موبائل ورلڈسمٹ (MWS) میں ٹیلی کمیونیکیشن کی دنیا کی معروف شخصیات سے خطاب کررہے تھے ۔ جلفار GSMA کے وائس چیئر مین کے عہدے پر بھی فائز ہیں ، جو کہ وسیع تر موبائل ایکو سسٹم میں کام کرنے والے 800 سے زائد ٹیلی کام آپریٹرز اور 250 سے زائد کمپنیوں کو متحد اور سالانہ کانگریس کا اہتمام کرتی ہے۔جلفار نے کہا کہ انٹر نیٹ میں بہتری کی ضرورت ہے اور اس کی صلاحیت ، ٹیکنالوجی اور جدید کاروباری ماڈل میں مزید سرمایہ کاری درکار ہے ۔نہوں نے کہا ’’ اتصالات اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ براڈ بینڈ تک رسائی سب کا بنیادی حق ہے ، اور جہاں اس کی ضرورت ہے وہاں اسے بآسانی پہنچایا جاسکتا ہے، لیکن براڈ بینڈ تک عالمگیر رسائی کی فراہمی ٹیلی کوز کے لئے ایک چیلنج ہے، ٹیلی کمیونکیشنز ایکو سسٹم یعنی حکومتوں، ریگولیٹرز، انٹرنیٹ کمپنیوںاور این جی اوز کو متعدد تبدیلیوں کی تجویز پیش کی۔ مثلًا نئے مسابقتی ماڈل جن کی بدولت ٹیلی کمیونکیشن ادارے نجی اور پبلک سیکٹر کے درمیان ربط کے ذریعہ مارکیٹ value پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرسکیں گے تاکہ عوام کو انتخاب کے زیادہ مواقع،سستی سروسز اور فلاح کی فراہمی ممکن ہو۔آج جو ماڈل جدّت سے سب سے زیادہ لیس ہیں اُن میں سے کچھ ترقی پذیر ممالک نے تیار کیے ہیں۔ اتصالات گروپ جن مختلف ترقی پذیر ممالک میں کام کرتا ہے اُن سب میں ایک ہی طریقہ اختیار کرنے کے بجائے مختلف طریقوں پر کام کرتا ہے۔ خطّے میں ہماری ترقی کا سبب مارکیٹ کی انفرادی ضروریات کو پورا کرنے میں ہماری لچک ہے۔آج یہ گروپ دو برِّ اعظموں میں 19 ممالک پر محیط ہے اور مشرقِ وُسطیٰ، ایشیا اور افریقہ میں تیزی سے اُبھرتی ہوئی متحر ّک مارکیٹوں پر مشتمل ہے۔ یہ 182 مِلیَن صارفین کو سروس فراہم کررہا ہے۔ جلفار کے ساتھ پینل میں نیدر لینڈز کی ملکہ میکزییما، اقوامِ متحدہ کے خصوصی مُشیر برائے انکلیوسیو فنانس فار ڈیویلپمنٹ ، جی ایس ایم اے کے صدر جون فریڈرک بکساس اور این کیئرنز بھی موجود تھیں۔