03 مئی ، 2012
اسلام آباد… وزیرداخلہ رحمان ملک نے عدلیہ سے کہاہے کہ شریف بردارن کی مبینہ منی لانڈرنگ کا بھی ازخود نوٹس لیا جائے ۔ رحمان ملک نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف شہنشاہ جھوٹ ہیں، شریف برادران 3 ارب 90 کروڑ روپے ہڑپ کرگئے ہیں ، انکی 32ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کے متعلق بات کیوں نہیں کی جاتی، وزیرداخلہ نے کہاکہ عدالت کو شریف برادران کی منی لانڈرنگ کے متعلق از خوٹس لینا چاہیے، شریف برادران کو قوم کے پیسے کا حساب دینا پڑیگا۔