03 مئی ، 2012
اسلام آباد… مسلم لیگ نون کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے متعلق قرارداد حکومت نے شعبدہ بازی سے منظور کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چار نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کیلئے وہ قومی اسمبلی میں قرارداد لائیں گے ، اس میں جنوبی پنجاب بھی شامل ہے ۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں چودھری نثار علی نے کہاکہ ہم بھی کل جنوبی پنجاب، بہاول پور، ہزارہ اور فاٹا کے نئے انتظامی یونٹس کی قرارداد دیں گے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون نئے صوبوں کی حامی ہے، ہم ہزارہ، بہاولپور کو بھی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، چودھری نثار نے کہاکہ نیا صوبہ بنانے کے لئے صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔