پاکستان
03 مئی ، 2012

لاہور:ایوان وزیراعلیٰ میں سیمینار کے دوران شارٹ سرکٹ سے دھماکے

لاہور:ایوان وزیراعلیٰ میں سیمینار کے دوران شارٹ سرکٹ سے دھماکے

لاہور … ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں پاک بھارت ٹریڈ سیمینار کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے ہوئے جس کے باعث ہال میں موجود حاضرین خوفزدہ ہو گئے۔ ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پاک بھارت ٹریڈ سیمینار میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف پہنچنے ہی والے تھے کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے اور ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی۔ غیرمتوقع صورتحال کے باعث سیمینار کے شرکاء گھبرا گئے ،اس دوران وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری ندیم حسن آصف پر شارٹ سرکٹ کے شعلے گرگئے تاہم انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

مزید خبریں :