03 مئی ، 2012
لاہور … وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ رحمان ملک کے الزامات چور مچائے شور کے مترادف ہیں، انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے مسلم لیگ ن کی قیادت پر الزامات کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رحمان ملک بڑھکیں نہ مارتے رہیں ، الزامات کے ثبوت فراہم کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم کی لوٹ مار کی داستانیں بیرون ملک بھی عام ہیں، وہ کرپشن کی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔