پاکستان
03 مئی ، 2012

جنوبی پنجاب صوبہ :قومی اسمبلی میں قراردادکی منظوری پر عوام کوالطاف حسین کی مبارکباد

 جنوبی پنجاب صوبہ :قومی اسمبلی میں قراردادکی منظوری پر عوام کوالطاف حسین کی مبارکباد

لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے قومی اسمبلی سے قراردادکی منظوری پر جنوبی پنجاب کے عوام کوزبردست مبارکبادپیش کی ہے۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ سرائیکی صوبہ یاجنوبی پنجاب صوبہ کاقیام نہ صرف ایم کیوایم کاشروع دن سے مطالبہ ہے بلکہ یہ ایم کیوایم کے منشورکابھی حصہ ہے۔ایم کیو ایم نے سرائیکی عوام سے وعدہ کیاتھاکہ ان کے اس حق کیلئے پارلیمنٹ میں آوازاٹھائی جائے گی اوراس وعدے پر عمل کرتے ہوئے ایم کیوایم نے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بل بھی پیش کیااورآج جنوبی پنجاب کے صوبہ کی قراردادقومی اسمبلی سے بھاری اکثریت سے منظورہوگئی جس پر ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے عوام کومبارکبادپیش کرتی ہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ ہزارہ اوردیگرصوبوں کامسئلہ بھی اسمبلی میں اٹھایاجائے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہزارہ اور دیگر صوبوں کے قیام کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے پیش کردہ بل کوبھی اسمبلی میں زیربحث لایاجائے اورعوام کااحساس محرومی دور کیا جائے،انھوں نے جنوبی پنجاب صوبہ کی قراردادکی منظوری پرصدرآصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ،وفاقی کابینہ اورارکان اسمبلی کوبھی مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے قرارداد کی منظوری کے سلسلے میں موٴثرکرداراداکرنے پر ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کوبھی مبارکباداورزبردست خراج تحسین پیش کیا۔


مزید خبریں :