10 مارچ ، 2025
سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔
محکمہ خزانہ سندھ نے تنخواہوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صوبے کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مارچ کوجاری کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔
خیال رہے کہ ملک میں عید الفطر رواں ماہ کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔