کاروبار
25 جنوری ، 2012

پیپکو ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، نجکاری کا عمل رک گیا

پیپکو ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، نجکاری کا عمل رک گیا

لاہور … پیپکو افسران اور ملازمین کا کئی روزہ احتجاج بالآخر رنگ لے آیا۔ وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی نے فون کر کے چیف ایگزیکٹو لیسکو شرافت علی سیال کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت نے نجکاری اور نئے چیف لگانے کا عمل روک دیا ہے لہٰذا اب احتجاج ختم کر دیا جائے۔ ترجمان پیپکو انجینئرز ایسوسی ایشن رمضان گھمن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حکومت کا بروقت اور احسن اقدام ہے، اسے عوام اور محکمے کے لئے خوش آئندقرار دیتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد تمام افسران اور ملازمین کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ احتجاج عارضی طور پر ختم کر دیا جائے اور دفاتر میں کام شروع کر دیں۔ رمضان گھمن نے بتایا کہ سیکریٹری پانی و بجلی نے واپڈا لیبر یونین اور انجینئرز کو مذاکرات کی دعوت بھی دے دی ہے۔

مزید خبریں :