پاکستان
25 جنوری ، 2012

بلوچ لبریشن آرمی کا ملک میں دہشتگردی کا منصوبہ ، انٹیلی جنس رپورٹ

بلوچ لبریشن آرمی کا ملک میں دہشتگردی کا منصوبہ ، انٹیلی جنس رپورٹ

لاہور … انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی، بی ایل اے نے ملک میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمشنر لاہور جواد رفیق کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ رپورٹس کے مطابق دہشت گردی اور اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے بی ایل اے نے علیحدہ گروپ تشکیل دیا ہے اور دہشت گرد کارروائیوں کیلئے میگنٹک اسٹکنگ بم حاصل کر لئے ہیں۔ بی ایل اے کے انتہا پسند اسلام آباد، لاہور، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں کارروائی کر سکتے ہیں۔ مراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ کارروائیوں سے بچنے کے لئے مناسب اقدامات کریں۔

مزید خبریں :