17 مارچ ، 2015
بارسلونا......شفقت علی رضا......اسپین کی ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی نژادخاتون امیدوار ڈاکٹر ہما جمشید نے انٹر پارٹی الیکشن میں سب سے زیادہ 504 ووٹ حاصل کر کے میونسپل کمیٹی سیوتات بیعا میں بطور کونسلر اپنی سیٹ پکی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق بارسلونا این کمیون کے تحت ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں پہلی پاکستانی نژاد امیدوار برائے کونسلرڈاکٹر ہما جمشید نے سب سے زیادہ 504 ووٹحاصل کئے اور کونسلر منتخب ہو گئیں ۔ سیوتات بیعا کے علاوہ بارسلونا کے دوسرے علاقوںجن میںسانت مارتی سے فرانسیسک کارمونا 207 ووٹ حاصل کرکےمنتخب ہوئے۔ آِشامپلا میونسپل کمیٹی سے فرانسیسک ماگرینیا 266 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوئے۔سانتس مونجوئیک سے ایستھیر پیریز سوریباس 143 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوئیں۔لاس کورتس سے البرت پیریز ای نونیز 60 ووٹ حاصل کرکےمنتخب ہوئے۔ساریا سانت جیرواسی سے جوان مانیل دے یانو ریباس 152 ووٹ ، گراسیا سے روبرت سورو گارسیا 209 ووٹ، ہورتا گیناردو سے وکٹر بایس آندریس 88 ووٹ، نووس باریس سے کارولینا ریسیو کاسیریس 210 ووٹ اورسانت آندریو سے فلپے لوپیز آرنگیرین 187 ووٹ حاصل کرکے اپنی اپنی سیٹ بطور کونسلرپکی کی ہے۔