25 جنوری ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں سرکاری اور حساس عمارتوں کی سیکیورٹی میں فوری اضافہ کرنے اور رات کو ناکوں اور چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ وزارت داخلہ اسلام آباد میں رحمان ملک کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، انتظامیہ، پولیس سمیت انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر رینجرز کی تعیناتی کا نیا پلان ترتیب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ گیسٹ ہاوٴسز اور ہاسٹلز کی پڑتال کا نظام بھی موٴثر بنایا جائے۔