کاروبار
17 مارچ ، 2015

کوئٹہ چیمبر کاامریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کے اعزاز میں عشائیہ

کوئٹہ چیمبر کاامریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کے اعزاز میں عشائیہ

کوئٹہ........کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ اور اراکین قونصلیٹ کراچی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔عشائیے میں پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ امریکی قونصل جنرل نے بلوچستان حکومت سے معاشی ترجیحات کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ اس موقع پر قونصل جنرل برائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو متحد اور مضبوط دیکھنا چاہتا ہے جہاں اس کے تمام صوبوں کے شہریوں کو مساوات کی بنیاد پر معاشی مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پرامن بلوچستان کا خواہاں ہے، پاکستان کا معاشی طور پر مستحکم ہونا دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا۔ برائن ہیتھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پاکستان اور یہاں کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ پارٹنر شپ میں کام کریں جو کامیابی، مزید ملازمتوں کیلئے معاون ثابت ہو اور پاکستان کا کردار امریکا سمیت ، خطے اور پوری دنیا کی مارکیٹ میں وسیع تر ہو۔

مزید خبریں :