پاکستان
17 مارچ ، 2015

ایم کیوایم مظلوم عوام کی سچی حق پرست تحریک ہے،الطاف حسین

 ایم کیوایم مظلوم عوام کی سچی حق پرست تحریک ہے،الطاف حسین

لندن.......ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم صرف مہاجروں کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے ۔ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم18مارچ 1984ء کووجودمیں آئی اوریہ وہ واحدعوامی تحریک ہے جسے کراچی یونیورسٹی میں قائم ہونے والی طلبہ تنظیم ’’ آل پاکستان مہاجرا سٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘نے جنم دیا۔ اس تحریک نے اپنے قیام سے پہلے اورابتدائی ایام سے ہی طرح طرح کی آزمائشوں اورکٹھن حالات کاسامنا پڑالیکن تحریک کے پرعزم، وفاشعار، جانبازاورجانثارکارکنوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیالیکن تحریک کاسفررکنے نہیں دیا۔ ان 31برسوں میں ایم کیوایم نے جتنی بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ تحریک کے شہیدوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہیں۔ الطاف حسین نے تحریک کے شہیدوںکوزبردست خراج عقیدت پیش کیااور تحریک کے قافلے میں شامل تمام ساتھیوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوںاورقوم کے ایک ایک فردکویوم تاسیس کی مبارکبادپیش کی اوران سے کہاکہ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں لیکن ثابت قدمی اورمستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہدجاری رکھیں، انشاء اللہ ہماری تحریک ایک دن منزل مقصودپرپہنچے گی۔



مزید خبریں :