18 مارچ ، 2015
مچھ جیل ......قتل کے مجرم صولت مرزا کو کل مچھ جیل میں پھانسی دینے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ صولت مرزا کی نئی تصویر جیو نیوز کو مل گئی ہے۔سنٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کو کل پھانسی دینے کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ قیدی سے اسکے رشتے داروں نے بھی آخری ملاقات کی ہے۔ دوسری جانب مچھ جیل میں قتل کے مجرم صولت مرزا کی نئی تصویر جیو نیوز کو مل گئی ہے۔